لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان جاگو تحریک کے زیراہتمام زندہ درگور کرتی مہنگائی کے خلاف کینال روڈ لاہور پر دو کلو میٹر واک ہوئی‘ جس میں پاکستان جاگو تحریک کے مرکزی‘ صوبائی اور لاہور کے عہدیداران کے علاوہ سول سوسائٹی کے خواتین و حضرات اور محنت کش عوام نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مہنگائی کے خلاف نعروں پر کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی واک کے اختتام پر جاگو تحریک کے بانی قیوم نے شرکاءسے خطاب کرتے انتباہ کیا کہ زندہ درگور کرتی مہنگائی ریاست کی سلامتی اور اندرونی استحکام کےلئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ ذخیرہ اندوزوں‘ سمگلروں اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن کو منطقی انجام تک پہنچا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔ آئی پی پیز کو قومی تحویل میں لیا جائے۔ بجلی بلوں سے ٹیکسز ختم کرکےبجلی کی لاگت کا بوجھ امیروں پر ڈالا جائے۔ استحصالی نظام کو عوامی اور فلاحی بنایا جائے۔ اس موقع پر لاہور کے صدر طیب احمد اور نائب صدر تنویر اظہر قریشی نے بھی اظہار خیال کیا۔
بڑھتی مہنگائی ریاست کی سلامتی واستحکام کیلئے خطرہ بنتی جارہی:قیوم نظامی
Sep 19, 2023