لاہور(سپورٹس رپورٹر)الخدمت فاو¿نڈیشن کا لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلمپنٹ پروگرام میں شامل 7 کھلاڑیوں کو سپانسر کرنے کا اعلان ۔لاہور قلندرز اور الخدمت فاو¿نڈیشن نے ایک سالہ معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔ ان 7 کھلاڑیوں میں 2 خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔یہ تمام کھلاڑی پہلے ہی لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلمپنٹ پروگرام کے ذریعے قلندرز ہائی پرفارمنس میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔ منتخب کردہ کھلاڑیوں میں الیاس خان (لوئر دیر)، محمد ابوذر (لوئر دیر)، عامر بٹ (چیچاوطنی)، انیل مشتاق (سیالکوٹ)، طحہٰ محمد (گجرانوالہ)، مہوش نصراللہ (وہاڑی) اور مناہل ملک (لاہور)۔ان تمام کھلاڑیوں کی عمریں 17 سے 23 سال تک ہیں۔ مالک لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا الخدمت فاو¿نڈیشن کے ساتھ اس نئے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ یہ معاہدہ نوجوانوں کو مزید بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔