سی ایس ایس نتائج: 398 امیدوار کامیاب‘ تناسب 3 فیصد

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2023 کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا، 398 امیدوار کامیاب ہوئے۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے جاری رزلٹ کے مطابق سی ایس ایس امتحان میں 13008 امیدواروں نے حصہ لیا، جس میں سے 398 امیدوار کامیاب قرار پائے، سی ایس ی ایس کے لیئے ٹوٹل 28 ہزار 24 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 3 اعشاریہ 06 فیصد رہی ہے۔ٹاپ تھری میں پہلے نمبر پر عمارہ عارف بلوچ دوسرے نمبر پر بصیرت اقبال، تیسرے نمبر پر حسن جبکہ آخر میں اسلام اسلم کا نام شامل ہے ۔ امتحان پاس کرنے واے امیدوارں کی لسٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیجی جائے گی ٹریننگ کورس مکمل کرنے کے بعد ملک بھر میں گریڈ 17 میں تعینات کر کے بیورو کریسی کا حصہ بن جائیں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...