اسلام آباد (نامہ نگار) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کر دی جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل نے پٹرولیم ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے تیل سپلائی میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔ او سی اےس کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کے کورنگی کیماڑی ٹرمینل پر ٹینکرز کی لوڈنگ تعطل کا شکار ہے جب کہ جگلوٹ، سہالہ، شکار پور آئل ڈپو پر سپلائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ لوکل کرایہ میں100 اور لانگ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ وائٹ آئل پائپ لائن میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو حصہ دیا جائے۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کردی، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
Sep 19, 2023