ریلوے نے میل ایکسپریس، پارسل ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کردیا

Sep 19, 2023

لاہور+ راولپنڈی+ کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر+ کامرس رپورٹر) ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ کردیا۔ دو ماہ میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے سبب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے ایک بار پھر میل ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ پارسل ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے ٹرین کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ٹرین کے کرایوں میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران یہ تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلویز کے مطابق کرائے میں اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہو گا۔

مزیدخبریں