قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا جعلی دودھ کا زہر پلانے والوں کیخلاف آپریشن‘ 1000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چونیاں کے علاقے وانکھارہ میں واقع غلام عباس ملک یونٹ پر چھاپہ ما کر 1000 لٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کر کے تھانہ میں مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ ٹیم نے موقع سے دودھ بردار گاڑی، مکسنگ مشین،37کلو سکمڈ ملک پاو¿ڈر، کیمیکلز، 48 کلو آئل بھی ضبط کر لیا ہے۔
قصور: فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی 1000 لٹر کیمیکلز سے تیار دودھ تلف
Sep 19, 2023