ننکانہ صاحب (نامہ نگار)مہنگائی کا وبال ،عوام بے حال ، آئے روزاشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا، ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاسوں اور فوٹو سیشن تک محدود ،دودھ، دہی اور گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ ، نان بائیوں نے نان کا وزن کم کردیا، تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں گھی ، چینی ، آٹا، دالوں ، سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں شہر سمیت ضلع بھر میں دودھ 130روپے کی بجائے 160/170 اور دہی 140 روپے کی بجائے 180/190 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ چھوٹا گوشت1350 روپے کی بجائے1800 روپے اور بڑا گوشت 600 کی بجائے 750 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔