حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)حافظ آباد میں'' اب گاﺅں چمکیں گے"پروگرام پر خصوصی طور پر کام جاری ہے ضلع بھرکے دیہات میں صفائی ستھرائی ، سیوریج نالوں کی صفائی عرصہ دراز سے پڑے کوڑے کے بڑے ڈھیر اُٹھانے کا کام جاری ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اسد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خصوصی پروگرام '' اب گاﺅں چمکیں گے" پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ کی سربراہی میں روزانہ کی بنیاد پرصفائی ستھرائی کے کام جاری ہیں ۔ انکاکہنا تھا کہ ضلع کے 130دیہات کے کھلے نالوں اور نالیوں کی مکمل صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب تک 450ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ دیہاتوں سے اُٹھا کر مناسب مقامات پر ڈمب کیا جا چکا ہے ۔