گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )اشرف مارتھ شہیدڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں شہیدسب انسپکٹرمحمد شفیق کی نماز جنازہ اداکی گئی اور شہید سلامی دی گئی۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ سمیت دیگرپولیس افسران اور جوانوں سمیت سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد شفیق دوران ڈیوٹی تھانہ میں فائر لگنے سے جام شہادت نوش کر گے۔اس موقع پر آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف اورایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ و دیگر پولیس افسران نے شہید کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ امن و امان میں شہدائے پولیس کی لازوال قربانیاں شامل ہیں۔ اس موقع پرقائم مقام سی پی او نے کہاکہ شہید اہلکار کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آخر میں شہید سب انسپکٹر کے بلنددرجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔