مدثر قیوم ناہرا کی مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

Sep 19, 2023

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی رہنماءحاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے لاہور میں مریم نواز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد پر ان کے استقبال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و استحکام اور عوام کی خوشحالی کی سیاست کی ہے ملک اور قوم کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے پاکستان آمد پر ان کا شایان شان استقبال کیا جائے گا میاں محمد نواز شریف کا ہر دور اقتدار پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سنہرا دور ثابت ہوا ہے موٹر ویز ہو یا ایٹمی دھماکے یا سی پیک ہو دہشت گردی، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، توانائی کے بحران کا خاتمہ اور میٹرو بس سروس کا قیام الغرض پاکستان کا ہر چھوٹے بڑے منصوبے کے پیچھے میاں محمد نواز شریف ہی نظر آتے ہےں جو میاں محمد نواز شریف کی تعمیری سیاست کا واضح ثبوت ہیں ۔

مزیدخبریں