سرور کائنات کے یوم ولادت کو بھرپور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا : داد رضوی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سرور کائنات کے یوم ولادت کو بھرپور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا ، ماہ ربیع الاول آمد مصطفی کا بابرکت مہینہ ہے جس میں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر گھر گلی گلی مساجد ومدارس میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے آقا علیہ الصلو والسلام کے ساتھ عقیدت ومحبت کااظہار کرتے ہیں میلاد مصطفی مناو اور پیغام مصطفی اپناو کا درس دیتے ہیں لہذا انتظامیہ محافل میلاد جلوس و ر یلیوں کے منتظمین کے ساتھ حسب معمول تعاون کر کے شکریہ کا موقع دیں بلا وجہ منتظمین کو پریشان نہ کیا جائے، میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹس میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں ،صفائی کا خصوصی انتظام کیاجائے ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے زیراہتمام تنظیمات اہل سنت کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ قائدین تنظیمات اہل سنت علامہ صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی ،علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی ،مولانا محمداکبرنقشبندی،محمد زاہد حبیب قادری ، حاجی محمد یعقوب چشتی، حافظ محمد رفیق قادری،مولانا محمد شبیر احمد صدیقی،صاحبزادہ حافظ مہرمحمد عدیل عارف ،چوہدری محمداقبال ہنجرا ،وحیدالحق ہاشمی ایڈووکیٹ،صاحبزادہ حافظ محمدحسان رضاقادری نے کہا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی اطاعت مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن