شکار پور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس اور رینجرز نے کچے کے علاقوں گڑھی تیغو، کوٹ شاہو میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا۔ ایس ایس پی کے مطابق آپریشن کے پہلے مرحلے میں پولیس کے 200 اور رینجرز کے 30 اہلکار شامل ہیں۔ آپریشن میں بکتر بند اور ڈرون کیمپ سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ڈاکو¶ں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے داخلی و خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کی گئیں ہیں۔