راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)پی آئی اے حکام ، سول ایوی ایشن کی جانب سے قومی ایئر لائن کی یورپ کی پروازوں کی بحالی کیلئے محنت رنگ لے آئی ، پی آئی اے کی پروازیں بحال کے روشن امکانات آنا شروع ہو گئے، پی آئی اے حکام نے بھی تیاری مکمل کر لی،پی آئی اے ذرائع کے مطابق دسمبر تک یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی اور برطانیہ کی سی اے اے سیفٹی آڈٹ میں پی آئی اے کی بحالی کا گرین سگنل دے دینگے،یورپی یونین نومبر اور برطانیہ کی ٹیمیں آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان آکر پی آئی اے اور سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کرینگی، اس آڈٹ رپورٹ کے بعد پروازیں بحال ہونے کا قوی امکان ہے۔