نگران حکومت کو رواں ہفتہ گیس قیمتوں میں اضافے پرفیصلہ کرنا پڑے گا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف کی طرف سے مسلسل تقاضوں کے بعد نگران حکومت کو ہفتہ روا کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا پڑے گا ،ذرائع نے بتایا کہ اوگرا پہلے ہی گیس کی قیمتوں کو بڑھانے کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے تاہم گزشتہ حکومت نے بھی اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور نکران حکومت کا ایک ماہ گزر چکا ہے، اور اوگرا کا فیصلہ زیر عمل نہیں ا سکا ، ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے دوران اوگرا کی طرف سے کیے جانے فیصلہ کی منظوری ای سی سی اور بعد ازاں کیبنٹ سے دیے جانے کا امکان ہے، قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد اوگرا گیس کی قیمت بڑھانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دے گی، ذرائع نے کہنا ہے کہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کا ریویو ہونا ہے اور حکومت اس سے قبل ضروری کاروائی کو مکمل کرنا چاہتی ہے، ائی ایم ایف کو مطالبہ ہے کہ 50 فیصد تک گیس کے نرخ بڑھائے جائیں، جس سے گیس کمپنیوں کے ریونیو میں کم از کم 440 ارب روپے کا اضافہ ہو، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح چھوٹے صارفین پر بوجھ منتقل نہ ہو، جس کے لیے سلیب تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ مجموعی ریونیو 440 ارب کے قریب جمع ہو سکے، یہ تیاری اب حتمی مرحلہ میں ہے اور جلد ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کے مراحل بھی طے کیے جائیں گے، اور اوگرا حکومت کی منظور کردہ سلیبز کے مطابق اپنا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی

ای پیپر دی نیشن