راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعظم کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آﺅٹ سورسنگ پر کام تیز کرنے کی ہدایت جاری ہونے کے بعد فواد حسن فواد کو ٹاسک دے دیا گیا،اسلام آباد ایئر پورٹ کے انتظامیہ امور میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو 26ستمبر میٹنگ کیلئے دوبئی طلب کر لیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام دلچسپی رکھنے والی فرمز کو پبلک پرائیوریٹ پارٹنر شپ کے تحت دبئی میں کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت دے دی ہے ، تمام امیدوار کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے 19ستمبر تک اتھارٹی کو شرکت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرینگے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ آوٹ سورسنگ، فواد حسن فواد کو ٹاسک دیدیاگیا
Sep 19, 2023