بم دھماکوں ‘حملوں سے ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا: فضل الرحمان

کراچی (نیٹ نیوز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں حافظ حمداللّٰہ کی عیادت کی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا بم دھماکوں اور حملوں سے ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا، ہماری ہر دور کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا ہم پہلے بھی اسلام، ملک اور امن کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی وہی ہیں، ہمارے رہنما اور کارکن جرات و استقامت کا پہاڑ ثابت ہوئے۔ ان کا کہنا تھا حافظ حمداللّٰہ ہمارا سرمایہ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب فرمائے، حافظ حمداللّٰہ پر ہونے والا حملہ بربریت کی انتہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کے دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا حکومت سے مطالبہ ہے اس افسوسناک واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

ای پیپر دی نیشن