سکھ رہنما کے قتل کے الزام پر بھارت سیخ پا، کینیڈین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا

نئی دہلی: سکھ رہنما کے قتل کا بھارت کو ذمہ دار قرار دینے کے بعد بھارت نے کینیڈا کے سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کیا، ملاقات میں سکھ رہنما کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے پر گلے شکوے ہوئے۔بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈین سفیر سے بھارتی سفارت کار کی بے دخلی پر بھی احتجاج کیا اور کینیڈین سفارت کار کو ملک بدری کا حکم دے دیا. بھارت نے کینیڈین سفارت کار کی ملک بدری کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔

خیال رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈا نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے بھارت کے اعلیٰ ترین سفارتکار کو کینیڈا سے ملک بدر کردیا ہے۔سکھ رہنما کو 18 جون کو کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا کے گورودوارہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا .جس میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن