35سالہ پاکستانی شہری نے 70سالہ غیرملکی خاتون سے شادی کر لی

35سالہ پاکستانی شہری نے 70سالہ کینیڈین خاتون کے ساتھ شادی کر لی۔

 نعیم شہزاد نامی اس شخص کا تعلق گجرات سے ہے، جس نے میری نامی کینیڈین خاتون کے ساتھ 6سال قبل شادی کی، تاہم ان کی شادی اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ان کی بے جوڑ شادی چند ماہ قبل اس وقت لوگوں کی نظروں میں آئی جب نعیم شہزاد اور میری نے ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنا کر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرنی شروع کیں۔ایک نجی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں نعیم شہزاد نے بتایا ہے کہ ان کی میری کے ساتھ 2012ءمیں فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی اور 2015ءمیں میری نے محبت کے اظہار میں پہل کی۔ ان کی شادی اگست 2017ءمیں ہوئی۔

نعیم نے بتایا کہ ہمارے شادی پر لوگوں کا کہنا ہے کہ میں نے میری سے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے شادی کی تھی تاہم ایسا کچھ نہیں ہے۔ ہمارے گھر میں ضرورت کی چند اشیاءسے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ میری اتنی امیر بھی نہیں ہے۔ اس کی معقول پنشن آتی ہے، جس سے وہ اپنا گزارا بھی کرتی اور کینیڈا سے مجھے بھی پیسے بھیجتی تھی۔

نعیم نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھی کینیڈا نہیں جا سکے اور اب شادی کے بعد پہلی بار میری دوبارہ پاکستان آئی ہے۔ وہ 6ماہ پاکستان میں رہے گی اور پھر واپس کینیڈا چلی جائے گی تاہم اب اس کا ارادہ ہے کہ وہ ہر سال چھ ماہ پاکستان میں میرے ساتھ گزارا کرے گی۔ میری خواہش ہے کہ میں اس کے ساتھ کینیڈا چلا جاﺅں لیکن کئی بار میں نے ویزہ درخواست دی جو ہر بار مسترد کر دی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن