لاہور( کامرس رپورٹر)چا ئنیز شینڈونگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے لاہور ٹیکس بار کا دورہ ٹیکسیشن کے نظام اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد کی سربراہی چنگ شیائونونگ کر رہی تھیں جبکہ لاہور ٹیکس بارکے صدر شہباز صدیق، نائب صدر انیب اختر انصاری ،جنرل سیکرٹری میاں محمد زاہد،فنانس سیکرٹری محمد حسن یوسف،جوائنٹ سیکرٹری احمد رضا اوردیگر بھی موجود تھے۔ لاہور ٹیکس بار کے عہدیداروں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ٹیکسز سے متعلقہ ہر طرح کی قانونی رہنمائی مہیا کی جائیگی۔