لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں جننگ سٹیج پر کپاس کی شدید کمی کے رجحان سے 40 سالوں میں کپاس کی پیداوار میں دوسری زیادہ کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔15 ستمبر 2024 تک کے اعداد و شمار کے مطابق، جننگ کے مرحلے پر بیج کپاس کا بہاؤ گزشتہ سال کے حجم کے تقریباً دو تہائی کم ہوگیا۔ روئی کی کل آمد رواں ماہ کم ہو کر 1.434 ملین گانٹھوں پر آگئی جو گزشتہ سال 3.933 ملین گانٹھوں کے میں 64 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔