شافع حسین نے جی سی ٹی میں19 سینٹرز آف ایکسیلینس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی علامہ اقبال ٹاؤن میں 19 سینٹرز آف ایکسیلینس بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے کے تحت ٹیوٹا کے 16اور پنجاب ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کونسل کے 3اداروں میں سینٹرز آف ایکسیلینس بنیں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 19سینٹرز آف ایکسیلینس بنیں گے اور اس منصوبے پر 5ارب روپے لاگت آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا   کہ منصوبہ ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن