لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی میلاد کمیٹی جامعہ حزب الاحناف کے زیر اہتمام لاہور کا سب سے بڑا مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ 27ویں سالانہ مشعل برادر جلوس کی قیادت مرکزی امیر عالمی جماعت اہل سنت و امیر حزب الاعناف مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی،پیر سید مختار اشرف رضوی، ناظم اعلیٰ پیر سید حیدر مصطفی،دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانیؒ کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی، پیر سید ندیم اشرف رضوی سمیت دیگر علماء مشائخ اور عاشقان رسولؐ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مشعل بردار جلوس داتا دربار سے شروع ہو کر ریگل چوک پر اختتام پذیر ہوا۔
حزب الاحناف کے زیر اہتمام لاہور کا سب سے بڑا مشعل بردار جلوس ،علماء کی شرکت
Sep 19, 2024