رائیونڈ،سندر (نامہ نگاران) وزیر اعلی مریم نواز کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے انتظامیہ کے ہمراہ راولپنڈی شہر اور دیگر شہروں کا دورہ کیا۔ کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے ڈویژن بھر میں میلاد مصطفیؐ کے سلسلے میں مختلف پروگرام اور محافل بارے بریفنگ دی۔ دورہ کے موقعہ پر حنیف عباسی، دانیال چوہدری، ضیاء اللہ شاہ اور ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ عوامی نمائندے ہمراہ تھے۔