لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی کمیٹی تقریبات عید میلاد النبیؐ کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز سب سے بڑا مرکزی جلوس عید میلاد النبیؐ لاہور ریلوے سٹیشن سے نہایت مذہبی جوش و خروش سے نکالا گیا۔ تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد قومی سلامتی اور ملکی یکجہتی کی دعا اور 101 گولوں کی سلامی سے کیا گیا۔ جلوس کا افتتاح بانی جلوس و صدر صاحبزادہ ملک پرویز ربانی نے کیا۔ صدارت سابق جسٹس منیب احمد نے کی جبکہ پرچم کشائی سابق ائروائس مارشل ساجد حبیب پروفیسر موسیٰ فلاح اور میاں مجتبیٰ نے مشترکہ طور پر کی۔