لاہور(نیوز رپورٹر) خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ صوبہ کے تمام مرکزی جلوسوں کو کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا ۔ وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء عاشق حسین کرمانی اور بلال اکبر خان نے بھی شرکت کی۔ سلمان رفیق نے کہا عید میلاد النبیؐ عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ تمام مرکزی جلوسوں کے روٹس اور محافل میلاد کو کیمروں سے مانیٹر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا 15 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو فارمیسی کالج میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر و دیگر نئی پوسٹوں کی منظوری دی گئی۔