حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت )جشن عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پر تین بڑے جلوس نکالے گئے۔ پہلاقدیمی اور مرکزی جلوس ونیکے چوک سے شروع ہوا جس کی قیادت جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی، علامہ احمد سعید سیال، علامہ محمد اشرف سیال،پروفیسر محمد اکرم چشتی، علامہ فیصل ندیم کیلانی، علامہ حبیب اﷲجلالی، قاری حافظ محمد اجمل نقشبندی، علامہ بدرالزمان تارڑ ،سید عثمان شاہ نقوی ودیگر نے کی۔دوسراجلوس فوارہ چوک سے نکالا گیا جس کی قیادت علامہ غلام مصطفے سلطانی نے کی جبکہ تیسرا جلوس دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ضلعی نگرانی وسیم عطاری کی قیادت میں نکالا گیا۔ان جلوسوں میں عشاقان رسول ؐ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔