گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )جی ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، جس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے 4 ا ضلا ع کی 8تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کیلئے ٹھیکوں کی منظوری دے دی گئی، 3کمپنیوں نے پری کوالی فکیشن کرنے پر پر حصہ لیا، چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری کاشف اسماعیل گجر نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت گوجرانولہ ڈویژن کی 8 تحصیلو ں ( گوجرانوالہ شہر، کامونکی،نوشہرہ ورکاں، منڈی بہائوالدین، پھالیہ، ملکوال، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں)میں صفائی سروسز کا نظام گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کردیا گیا ہے۔