کامونکی،تتلے عالی: ڈاکوئوں نے راہگیروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

کامونکی+تتلے عالی ( نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ڈاکو مشروب ساز ایجنسی کے مالک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، بتایا گیا ہے سادھوکی میں واقع مشروب ساز ایجنسی کا مالک ذکاء اللہ ورک تین بجے دوپہر تھانہ واہنڈو کے علاقہ میں سپلائی دیکر واپس آ رہا تھا دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر اس سے اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ، جبکہ تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں گزشتہ دوپہر دو ڈاکو سیف اللہ سکنہ بھوپڑا کلاں سے موٹرسائیکل اور پندرہ ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر کے علاقہ میں دو ڈاکو مبین سکنہ گجرات سے چھ ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے، تھانہ سٹی کے علاقہ میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکو الیاس انصاری سکنہ حبیب پورہ سے ایک لاکھ ستر ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ شہری صداقت نذیر سکنہ محلہ بلال پارک سے تیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر کے علاقہ ڈیرہ امیر افضل خان میں موٹر سائیکل سوار اجمل انصاری سے دو ڈاکو بتیس ہزار روپے چھین کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن