پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)ڈکیتی کی واردات ،موٹر سائیکل سوار ڈاکو 20لاکھ روپے لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق اعجاز احمد ،سمیع اللہ ،ڈرائیور عبدالرحمن ایبٹ آباد سے ٹھٹھہ گاہرا مویشی منڈی جانور خریدنے جا رہے تھے جب وہ جلاپور بھٹیاں رودپر چٹھہ فلنگ اسٹیشن کے قریب پہنچے تو پیچھے سے دو موٹر سائیکل سوارڈا موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر مزدا روک کر سب کو نیچے اتار لیا اور 20لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ جلالپور بھٹیاں نے مقدمہ درج کرلیا۔