نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)دو کروڑ پچیس لاکھ کا بوگس چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق چاول کی تجارت میں سوڈیوال لاہور کے رہائشی حافظ حارث علی نے ریواز گارڈن لاہور کے رہائشی احمد جان کو چاول کی تجارت کے لیے دو کروڑ پچیس لاکھ روپے دے رکھے تھے کچھ عرصہ بعد احمد جان نے کاروبار بند کر دیا اور حافظ حارث کی رقم واپس لوٹانے کے لیے چیک دیا لیکن مقررہ تاریخ پر کیش نہ ہوا اور احمد جان رقم واپس کرنے کی بجائے دھمکیاں دینے پر اتر آیا نوشہرہ ورکاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔