گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )آسٹریلیا کے اعزازی قونصل اور نیٹ سول ٹیکنالوجیز کے سی ای او سلیم غوری نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں قائم میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سلیم غوری کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ پاکستان کا ایک بڑا صنعتی شہر ہے جو انجینئرنگ کی مصنوعات میں ایک خاص مقام رکھتا ہے،ایک چھت تلے گوجرانوالہ کی تمام بڑی صنعتوں کو اکٹھا کرنا بڑا احسن اقدام ہے جس کیلئے جی،بی،سی کی ٹیم تعریف کی مستحق ہے،میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر کی طرز پر پاکستان کے ہر بڑے صنعتی شہر میں ایسے ڈسپلے سینٹرز ہونا چاہئیں، اس سے پاکستانی صنعتوں کو تشہیر اور ایکسپورٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر مشکل وقت سے گزر رہا ہے لہٰذا بزنس کمیونٹی کو ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے نئی راہوں کو تلاش کرنا ہوگا، روایتی برآمدات کے ساتھ ساتھ نئی صنعتی برآمدات پر بھی کام کرنا ہوگا اس ضمن میں گوجرانوالہ کی انڈسٹریز بہت اہمیت کی حامل ہیںاسی طرح ایس ایم ایسیکٹر کی معاونت کرنے اور ان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے غیر روایتی تجارتی مراکز کا رخ کرنا بھی بہت ضروری ہے ۔
آسٹریلیا کے اعزازی قونصل سلیم غوری کامیڈان گوجرانوالہ انکلوئیر کا دورہ
Sep 19, 2024