شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے،نبی پاک ؐ کااسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے آج مسلمانوں کی رسوائی کی بڑی وجہ احکامات خداوندی اور سیرت النبی ؐسے دوری ہے حضور ؐ سے والہانہ محبت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے، مومنین کی خوبیوں میں سے ایک آپس میں ایک دوسرے پر رحم اور دشمنوں پر شدید سخت ہوتے ہیں۔
مسلمانوں کی رسوائی کی وجہ سیرت النبی ؐسے دوری ہے:ڈاکٹر سجاد احمد
Sep 19, 2024