ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی سنت نبی ؐ پر عمل کرنے میں ہے: میاں محمد صالح 

بچیکی (نامہ نگار)معروف عالم دین اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح نقشبندی نے کہا ہے کہ ہماری دنیا آخرت کی کامیابی سنت نبی ؐ پر عمل کرنے میں ہے۔ ہمیں میلاد منانے کے ساتھ ساتھ سیرت پر عمل بھی کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈا بجلی گھر میں میلاد مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو دنیا سے جہالت کے اندھیرے دور ہوئے اور ہر طرف اسلام کی روشنی پھیل گئی۔ حاجی غفور علی منہاس‘ حافظ محمد آصف‘ محمد ذوالکفل‘ حاجی ولائیت علی رحمانی‘ ممتاز حسین چڈھر‘ عامر حسین‘ فریاد حسین‘ رائے حافظ اکبر علی‘ رائے غلام رسول اور علی رضا سمیت عاشقان رسول ؐ کی بڑی تعداد نے درود وسلام پڑھتے ہوئے شرکت کیاس موقع پر ملکی تعمیروترقی اور امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن