قصور+ چونیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی)قصور کے نواحی گاؤں چونیاں میں ایک بزرگ کا پراسرار قتل، پولیس کو 15 پر اطلاع کرنیوالے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ قصور کے نواحی گاؤں چونیاں میں بزرگ رمضان کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا، محلہ کئیر کینڈا کالونی میں بزرگ رمضان اکیلا ہی موجود تھاکہ ملزمان نے تشددکرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔قریبی رشتہ دار ملنے کو آئے دروازے پہلے سے کھلا دیکھ اندر چلے گئے جہاں پر مقتول رمضان کا منہ کپڑے سے بندھا ہوا تھا، قریبی عزیز اسلم نے 15پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے اسلم کو ہی حراست میں لے لیا۔ مقتول رمضان کا موبائل،نقدی بھی وہاں سے غائب تھی جبکہ ایک ایل سی ڈی بھی ملزمان اتار کر باتھ روم میں چھوڑ گئے ہیں۔ پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے نعش کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کردیا۔
نامعلوم ملزموںنے گھر میں گھس کر تشدد کر کے معمر شخص کو قتل کر دیا
Sep 19, 2024