نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)ڈی جی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر شاہد سرویا خرم سرویااور اقبال سرویا کی جانب سے وفاقی وزیر راناتنویرحسین کے بھائی راناافضال حسین مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رانااحمد عتیق انور ‘ چوہدری حسان ریاض اور چوہدری واجد علی خاں نے راناافضال حسین مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اعظم علی باجوہ‘ رانا رضوان یوسف اظہر سہیل چوہان ذوالفقار گھمن سردار نعیم رضا مان و دیگر نے شرکت کی۔