شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ حضور اکرمؐ کے میلاد کی خوشی منانا اہل ایمان کا شیوہ ہے اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب عطا کر کے ہم پر احسان کیا ہے اس پر ہم ذات باری تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے نبی آخرالزمان کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں اور درود وسلام کے نذارنے پیش کرنا اپنا معمول بنا لیں تاکہ ہمارا شمار بھی عاشقان مصطفیؐ میں ہو۔ دنیا وآخرت میں کامیابی کیلئے نبی کریم ؐ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا،بلاشبہ دین حق کے رستے پر چلنے والے ہی فلاح پائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین حاجی یعقوب بگا شیخ،نائب صدر شیخ عظیم جاوید، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد، چوہدری حفیظ الرحمن ورک، شیخ محمد فاروق، تمثیل حامد و دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔