اگست میں ترسیلات زر 2.94 ارب  کرنٹ اکاؤنٹ 7.5 کروڑ ڈالر سرپلس رہا

Sep 19, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ پاکستان نے اگست میں دنیا سے 4 ارب 71 کروڑ ڈالر کی اشیاء خریدی اور 2 ارب 48 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیاء فروخت کیں۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ اگست 2024ء میں 2.22 ارب ڈالر رہا۔ اگست میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3.02 ارب ڈالر رہا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست میں 2.94 ارب ڈالر ترسیلات بھیجیں۔ پاکستان کو اگست میں 13 کروڑ ڈالر کی دیگر رقوم موصول ہوئیں۔ اگست میں ادائیگیوں اور وصولیوں کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ 7.5 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اگست میں آئی ٹی برآمدات جولائی کے مقابلے میں 4 فیصد بڑھ کر 29.80 کروڑ ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.10 کروڑ ڈالر رہا۔

مزیدخبریں