جسٹس شمس نے انٹرا پارٹی انتخابات  نہ کرانے پر پی ٹی آئی کی تحلیل کیلئے درخواست دوسرے بنچ سماعت کیلئے بھجوا دی

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر پی ٹی آئی کی تحلیل کے لیے دائر درخواست دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے بھجوا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کررہے ہیں پٹیشن واپس اسی بنچ کو بھیجنا مناسب ہے۔

ای پیپر دی نیشن