ابوجہ (این این آئی)نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 41 افراد جاں بحق ہو گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق گمی قصبے سے اپنے فارموں کو جانے والے 53 افراد کے سوار ہونے والی کشتی دریا میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں 41 افراد لقمہ اجل بن گئے۔مقامی حکام نے بتایا کہ کشتی کے کپتان سمیت 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ صدر بولا احمد تینوبو نے جانی نقصان پر ریاستی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
نائیجیریا مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 41 افراد جاں بحق
Sep 19, 2024