پرتگال کے فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

Sep 19, 2024

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پرتگال 5 بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی کھیل کے میدان میں شاندار خدمات کے اعتراف میں '7 یورو 'کا سکہ جاری کریگا۔ اس خاص سکے پر رونالڈو کی تصویر اور ان کا نام اور شرٹ نمبر  'CR7' ابھرا ہوا ہوگا۔اس سکے کی خاص بات یہ ہے کہ رونالڈو کے نام کا یہ سکہ ملک بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہوگا۔

مزیدخبریں