لاہور(سٹاف رپورٹر)رحیم یار خان میں پنجاب پولیس اور ڈاکوئوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خطرناک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا ‘ ہلاک ڈاکو کی شناخت آصف عرف مٹھو چانڈیہ کے نام سے ہوئی‘ کلاشنکوف اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتی، چوری، پولیس پر فائرنگ سمیت درجنوں سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے‘ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق موضع بہار کھاکھی میں پولیس کو 6 ملزموں کی شاہراہ عام پر شہری سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی اطلاع ملی تھی‘ پولیس کا بروقت ایکشن لیا‘ دوران تعاقب مسلح ملزموں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔