پشاور ہائیکورٹ ‘ اعظم سواتی کاویزا پراسس روکے جانے پر وفاقی حکومت کو  نوٹس جاری

پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی ویزا پراسس روکے جانے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم، جسٹس وقار احمد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو افغانستان سفری اجازت کے لیے دائر کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اعظم سواتی 3 بار سینیٹر اور وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔ اعظم سواتی اپنی فیملی کے ہمراہ افغانستان جانا چاہتے ہیں۔ لیکن سفری اجازت نہیں دی جارہی۔ وکیل نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے کہنے پر میرا (درخواست گزار کا) ویزا پراسس روکا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن