پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی بانی سے وفاداری کے بیانات سوشل میڈیا پر وائرل

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کے حوالے سے بیانات کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا میں زیرگردش ویڈیو بیانات کے حوالے سے شیر علی ارباب، شاندانہ گلزار، آصف خان اور دیگر شامل ہیں، اسی طرح چترال سے عبد اللطیف اور ایبٹ آباد سے علی جدون نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے ملنے والے احکامات پر عمل درآمد کریں ہم ہر صورت میں بانی کا ساتھ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن