ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی حراست: سیکرٹری دفاع، داخلہ سے جواب طلب

Sep 19, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز کے روبرو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی حراست کے خلاف دائر پٹیشن میں پولیس نے لوکیشن سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آخری مرتبہ سیکٹر G-13 اسلام آباد کی لوکیشن پر پائے گئے تاہم عدالت عالیہ نے پولیس تفتیش کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا عدالت نے سیکریٹری دفاع و سیکریٹری داخلہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس نے اس فائل کو صرف تین مرتبہ ہاتھ لگایا ہے پولیس نے تفتیش کے دوران تاریخ میں بھی ردو بدل کیا۔

مزیدخبریں