اسلام آباد (نیٹ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے خنجراب پاس بارڈر کراسنگ کے ذریعے چین سے موبائل فون پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 44 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے 15 ہزار 465 موبائل فونز قبضے میں لے کر ضبط کرلئے۔
خنجراب سرحد پر چین سے 44 کروڑ کے موبائل فونز سمگلنگ کی کوشش ناکام
Sep 19, 2024