اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے آپریشن ٹیلون گرپ میں شرکت کی۔ پی این ایس شمشیر اس وقت خلیج عمان میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعینات ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران پی این ایس شمشیر نے شراکت دار اور دوست ممالک کے ساتھ آپریشن (ٹیلون گرپ) میں شرکت کی اور برطانیہ کی رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لنکاسٹر کے ساتھ مشق میں بھی حصہ لیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس شمشیرکی آپریشن ٹیلون گرپ میں شرکت
Sep 19, 2024