لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ (ق) لائرز فورم نے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کردی، عدلیہ مخالف آئینی ترامیم پر مرکزی قیادت سے اختلاف ہونے پر (ق) لیگ لائرز فورم کی مرکزی قیادت عہدوں سے مستعفی ہوگئی۔ صدر (ق) لیگ لائرز فورم رانا نعیم سرور نے تمام عہدیداروں کے استعفوں کو منظور کرلیا۔ رانا نعیم سرور ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں خود بھی بھی ق لیگ لائرز فورم کی صدارت سے مستعفی ہو رہا ہوں، غیر آئینی ترامیم پر مرکزی قیادت کا ساتھ نہیں دے سکتے، وکلاء تحریک میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے۔