ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال کیس کے ملزموں کی عبوری ضمانتیں خارج‘ عدالت سے فرار

Sep 19, 2024

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے منی لانڈرنگ کیس میں عدم پیشی پر ملزم شوکت بابر ورک کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ مزید سما عت  26 ستمبر کو ہوگی۔ ڈاکٹر قدیر خان ٹرسٹ ہسپتال کو دئیے جانے والے عطیات میں خورد برد اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ ایف آئی اے کے پاس زیر سماعت ہے جس میں ملزمان شوکت بابر ورک اور محمد سہیل کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد دونوں ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا۔ مزید برآں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال کی جعلی ڈیڈ تیار کرنے اور استعمال کرنے کیخلاف کیس میں  ملزم شوکت بابر ورک اور محمد سہیل کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں،  فیصلہ سنائے جانے سے قبل ہی دونوں ملزما ن عدالت سے فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں