محبت کا تقاضا عملی طور پر اطاعت رسولؐ  کو اختیار کرنا ہے : زبیر احمد ظہیر

Sep 19, 2024

لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں محبت رسولؐ کا تقاضہ عملی طور پر اطاعت رسول ؐکو اختیار کرنا ہے اور جب تک عملی طور پر ہم  اْسوہِ رسول ؐکو اپنی زندگیوں میں نہیں اپناتے ہم سیاسی، معاشی اور اخلاقی بحرانوں سے نجات حاصل نہیں کر سکتے۔ ملکی اور معاشی استحکام، اتحادِ امت اور قومی یکجہتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم زبانی طور پر محبتِ رسول ؐاور عشقِ مصطفیٰ کے دعوے کرنے کی بجائے عملی اور سرکاری طور پر سیرتِ رسولؐ کو اپنانے کے لئے پوری سنجیدگی سے اقدامات شروع کریں۔ وہ آج مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کے مرکزی دفتر کوٹ عبدالمالک میں مولانا محمد شریف چنگوانی کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والی  ذکرِ حبیب خدا کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے علاوہ کانفرنس سے مولانا محمد حنیف ربانی، مولانا عمران احمد تبسم، مولانا فیصل افضل شیخ اور شاعر محمد احمد بلال نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں