پنجاب : جولائی میں حکومتی اداروں کے اخراجا ت   1.46 کھرب روپے  

لاہور(احسن صدیق ) پنجاب حکومت کے اداروں کا رواں مالی سال 2024-25کے پہلے مہینے جولائی میں اخراجات جاریہ کا مجموعی حجم ایک کھرب46 ارب 26 کروڑ 89 لاکھ روپے رہا جو گزشتہ مالی سال2023-24 میں اتنی مدت کے دوران ایک کھرب 19 ارب 12 کروڑ 25 لاکھ روپے کے اخراجات جاریہ کے مقابلے میں 27 ارب 14 کروڑ 63لاکھ روپے زائد ہے۔سرکاری اعداد و شمار کیمطابق رواں مالی سال کے لئے مجموعی اخراجات جاریہ میں جنرل پبلک سروسز کی مد میں 95ارب روپے11کروڑ 47لاکھ روپے ،پبلک آرڈر اینڈ سیفٹی افیئرز کی مد21ارب 24 کروڑ 89لاکھ روپے،اکنامک افیئرز کی مد میں 13 ارب 58کروڑ41لاکھ روپے،ماحولیاتی تحفظ کے لئے 5کروڑ 6 لاکھ روپے،ہاوسنگ اینڈ کمیونٹی ایمینٹس کی مد میں ایک ارب 42 کروڑ 26 لاکھ روپے،صحت کی مد میں 7ارب 68 کروڑ 7لاکھ روپے،ریکریشن،کلچراینڈ ریلیجن کی مد میں 21کروڑ روپے،تعلیم کی مد میں 4ارب 55 کروڑ64 لاکھ روپے اور سماجی تحفظ کی مد میں 2 ارب 40 کروڑ روپیکے اخراجات جاریہ ہوئے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لئے صوبائی محکموں کے لئے اخراجات جاریہ کا مجموعی بجٹ 26 کھرب 33ارب83 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن